راہول گاندھی نے نریندر مودی کو امیتابھ بچن سے بھی بڑا اداکار قرار دیدیا


 (ویب ڈیسک): بھارت کے کانگریسی رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امیتابھ بچن سے بھی بڑا اداکار قرار دے دیا۔

 

کانگریسی رہنما راہول گاندھی مودی کو امیتابھ بچن سے بڑا اداکار قرار دیتے ہیں، بھارتی ریاست گجرات میں انتخابی ریلی سے خطاب میں یہاں تک کہہ دیا کہ امیتابھ بچن کو تو فلموں میں رونے کے سین کے لئے لینز کی ضرورت پڑتی ہے۔ موصوف مودی تو اتنے بڑے اداکار ہیں کہ انہیں کانٹیکٹ لینز کی بھی ضرورت نہیں، بس تھوڑا سا ڈرامہ کر کے رونے کی ایکٹنگ کر لیتے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اداکاری کی بات ایک طرف، مودی نے فرانس سے رافیل اور جنگی طیاروں کی خریداری میں بھی خوب نوٹ کمائے۔