پاکستان کی کہانی پیپلز پارٹی کی کہانی ہے: سینیٹر شیری رحمان

پاکستان کی کہانی پیپلز پارٹی کی کہانی ہے: سینیٹر شیری رحمان


کراچی(24نیوز):کراچی میں پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پارٹی رہنماؤں سمیت جیالے کثیر تعداد میں شریک ہوئے، شیری رحمان کہتی ہیں، پاکستان کی کہانی پیپلز پارٹی کی کہانی ہے۔

جانثاران بینظیر بھٹو کی جانب سے بلاول ہائوس کے باہر پارٹی کی گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں فریال تالپور، سینیٹر شیری رحمان ،پارٹی رہنمائوں اور جانثاران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب میں پیپلز پارٹی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، کارکنان نے قائدین کے حق میں خوب نعرے لگائے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آج اس پارٹی کی تیسری نسل آگئی ہے، پاکستان کی کہانی پیپلز پارٹی کی کہانی ہے۔پیپلز پارٹٰی کی رہنما فریال تالپور کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا،پارلیمان کو کمزور کیاجائے گا تو حالات ایسے ہی ہونگے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے پرچم کے رنگوں کے غبارے بھی فضا میں چھوڑے گئے۔

مزید دیکھئے: