پاکستان اور پیپلز پارٹی کا ساتھ صدیوں تک رہے گا: آصف زرداری

پاکستان اور پیپلز پارٹی کا ساتھ صدیوں تک رہے گا: آصف زرداری


 کراچی (24 نیوز): کو چیئرمین آصف علی زرداری کی طرف سے پارٹی کی گولڈن جوبلی پر بلاول ہاؤس کراچی میں پارٹی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ پاکستان اور پیپلز پارٹی کا ساتھ صدیوں تک رہے گا، بھٹوازم پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے وجود میں آئے پچاس سال مکمل ہوگئے، پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر بلاول ہاؤس کراچی میں ایک پُر وقار تقریب منعقد کی گئی، جس کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر سابق صدر نے کہا کہ پاکستان اور پیپلزپارٹی کا ساتھ صدیوں تک رہے گا، بھٹوازم پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے۔

 

بلاول ہائوس میں ہونے والی پارٹی پرچم کشائی کی اس تقریب میں فریال تالپور، آفتاب شعبان میرانی، قائم علی شاہ کے علاوہ سعید غنی، جاوید ناگوری، وقار مہدی، مکیش چاولہ، راشد ربانی اور دیگرعہدیداران بھی شریک تھے۔