100 روزہ کارکردگی کا ثمر ؟ ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


کراچی ( 24 نیوز ) حکومت کے دعوﺅں کے برعکس مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، ڈالر بے قابو ہوگیا، انٹر مارکیٹ میںقیمت میں8روپے اضافہ ہوگیا۔

سعودی عرب سے آنے والے ڈالرز کا ایکس چینج ریٹ پر کوئی اثر نہیں ہوا، ڈالر سستا ہونے کی بجائے اوپن مارکیٹ میں مزید مہنگا ہو گیا، ڈالر میں آٹھ روپے اضافے کے ساتھ قیمت 142روپے ہوگئی ہے، ڈالر کی قیمت میں بڑے اضافے سے تمام روزمرہ کی اشیاءمہنگی ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے موجودہ حکومت نے انتخابات سے پہلے ڈالر کو ناقابل یقین حد تک سستا کرنے کا وعدہ کیا تھا، پٹرول بھی سستا کرنا تھا،مارکیٹ میں دونوں چیزیں ناقابل یقین حد تک مہنگی ہوتی جارہی ہیں،ادھر  اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 91 پیسے تک اضافہ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی گئی ہے۔