پیپلز پارٹی51 سال کی ہوگئی



کراچی( 24نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کا آج یوم تاسیس منایا جارہا ہے اس حوالے سے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جن میں کیک کاٹے جائینگے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 51 ویں یوم تاسیس پر پیغام میں کہا ہے کہ شہید بھٹو اور شہید بی بی کے احداف حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا، ان دونوں عظیم رہنماوں کی وارث پارٹی کی تنظیم اور جیالے ہیں، پارٹی قیادت، عہدیداران اور جیالے عظیم مقصد کی خاطر سخت محنت کیلئے تیار ہیں،شہید کے نظریئے اور شہید محترمہ بینظیر کے فلسفے کی پیروی کرتے رہیں گے۔

نہوں نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما و جیالے انتھک جدوجہد اور قیادت پر مکمل اعتماد کے ذریعے پنی ثابت قدمی کا ثبوت پیش کر چکے،ان کا کردار ، خدمات اور قربانیاں تاریخ میں لکھی جائیں گی،جبر کی قوتوں و ناانصافیوں کے خلاف ان کی جدوجہد بہت جلد بارآور ہوگی:، پیپلز پارٹی جمہوری اداروں کی مضبوطی اور پارلیمان کی بالادستی کے لیئے سرگرم عمل رہے گی،قابلِ عمل نظامِ انصاف اور قانوں کی عملداری کے لیئے بھی جدوجہد کرتی رہے گی، پیپلز پارٹی نے 1973 کا دستور دیا، نیوکلیئر پروگرام کے ذریعے پاکستان کو ناقبلِ تسخیر بنایا،زخم خوردہ پاکستان کا مداوا کیا، بھارت کو تاریخی شملہ معاہدہ کرنے پر مجبور کیا۔

صوبوں کو خودمختاری دی اور پارلیمان و صوبوں کو اختیارات منتقل کیئے،پارٹی قیادت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق پارلیمان کو مکمل بااختیار بنایا،خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان نے پارٹی کے دورِ حکومت میں اپنی پہچان حاصل کی،اسی دور میں پہلی بار کسانوں کو فصلوں کے مناسب نرخ ملنا شروع ہوئے،مضبوط جمہوریت کے لیئے پارٹی کی جدوجہد پر کوئی سوال نہیں،ت ان کا مقدر، جو جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer