اومنسٹر؟تم وزیر ہویا بدمعاش؟ ۔۔۔شرم نہیں آئی

اومنسٹر؟تم وزیر ہویا بدمعاش؟ ۔۔۔شرم نہیں آئی


اسلام آباد( 24نیوز ) چیف جسٹس نے اسلام آبادایئرپورٹ پر بدتمیزی کرنے پر وزیر گلگت کوجھاڑ پلادی۔بولے اومنسٹر؟تم وزیر ہویا بدمعاش؟سرکاری افسر کو دھکے مارتے شرم نہیں آئی،تمہیں معافی نہیں دینگے،پنجاب حکومت کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا حسین عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس بولے اومنسٹر؟تم وزیر ہو یا بدمعاش؟ سرکاری افسر کو دھکے مارتے ہوئے شرم نہیں آئی،دکھائیں اس کی ویڈیو کیسے انہوں نے دھکے مارے۔

وزیر سیاحت گلگت بلتستان فداحسین نے عدالت کو بتایا کہ بدمعاش نہیں،میں نے دھکا ضرور مارا لیکن کسی وجہ پر،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اگر پرواز میں تاخیر ہوتو ایسے ردعمل دکھاتے ہیں؟

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

آئی جی اسلام آباد پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے کہا کہ جب سے آئی جی بنے ہیں آپ پیش کیوں نہیں ہوتے؟اپنا غرور اور تکبر گھر چھوڑ کر آیا کریں، یہ عدالت ہے، ایئر پورٹ پر بدتمیزی ہوئی اس پر آپ نے کیا ایکشن لیا،آئی جی نے بتایا کہ یہ ہماری نہیں پنجاب کی حدود میں ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کہاں ہیں پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل؟؟وزیر فدا خان بولے کہ اپنے عمل پر شرمندہ ہوں، عدالت معاف کرے، چیف جسٹس نے کہا کہ معافی نہیں دینگے۔پنجاب حکومت وزیر کے خلاف پرچہ درج کرے۔تحریری معافی نامہ جمع کرائیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer