حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان



اسلام آباد( 24نیوز )وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں ،انہوں نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بات کرنا چاہتا ہوں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنا چاہتا ہوں،ہم نے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے ،ٹیکس کم کیے،سابق دور حکومت میں پٹرول پر 15 فیصد ٹیکس تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ نئی حکومت آئی تو پٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں،مئی کی نسبت نومبر میں پٹرول پر ٹیکس کم ہے،انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دو روپے کمی کا اعلان کیا ہے،مٹی کے تیل کی قیمت تین روپے کمی کی گئی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer