میلوں دور رہنے والی نابینا امریکی لڑکی نے پاکستانی نوجوان کو جیون ساتھی بنالیا



بہاولپور( 24نیوز )آئی ٹی نے جہاں فاصلے سمیٹے ہیں ادھر ہی کئی دل بھی جوڑے ہیں، ایک طرف نوجوان جہاں سوشل ویب سائٹس سے شروع ہونے والی رسمی بات چیت کو محبت میں بدل رہے ہیں تو دوسری طرف پاکستانی نوجوان بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں اور اب تک ایک اندازہ کے مطابق بھارت سمیت مختلف ملکوں سے پانچ سے زائد لڑکیاں محبت کے ہاتھوں مجبور ہوکرپاکستان آچکی ہیں،یہ سفر چینی لڑکی ” ڈولی “ کے مظفر گڑھ میں امین کی محبت میں گرفتار ہونے شروع ہوا اور یہ سلسلہ رک نہیں رہا بڑھتا ہی جارہا ہے۔

حال ہی میں پہلے 41سالہ امریکی خاتون ماریہ سیالکوٹ آئی جس نے ا سلام قبول کرنے کے بعد21سالہ کاشف سے شادی کی،پھر گلشن راوی لاہور کے رہائشی محسن علی سے امریکی لڑکی ماریہ اینجلیو نے شادی کی،ان کے بعد برطانوی جینی فرنانڈس پوکر گیم کھیلتے منڈی بہا ﺅ الدین کے نوجوان پر دل ہاربیٹھی،اسی طرح برطانوی دوشیزہ لین پرفیکٹ سوات کے پٹھان سے ملنے چلی آئی،اس بار بھی امریکی لڑکی پاکستان آئی ہے۔

امریکی لڑکی برٹنی اسلام قبول کرنے کے بعد بہاولپور کے مجیب سے شادی کرچکی ہیں، برٹنی نے 24نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مجیب سے بہت محبت کرتی ہوں،2013ءسے پاکستان کے کلچر پر تحقیق کررہی تھی،جو مجھے بہت پسند آیا،مجیب نے کہا کہ محبت کی جہاں سرحد نہیں ہوتی وہاں انتہا بھی نہیں ہوتی،میں اپنی بیوی سے بے انتہا محبت کرتا ہوں۔

برٹنی نے مزید کہا کہ مجھے پاکستان کی تمام چیزیں بہت پسند ہیں،یہاں کا کلچر،یہاں کے کھانے بہت پسند ہیں،میں یہاں آکر بہت خوش ہوں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer