بھارتی کپتان کوہلی کو شوخی مہنگی پڑ گئی

بھارتی کپتان کوہلی کو شوخی مہنگی پڑ گئی


24 نیوز : آسٹریلیا کےساتھ وارم اپ میچ میں ٹاس کیلئے کوہلی   شارٹس پہن کر پہنچ گئے، سوشل میڈیا پر مداحوں نے کوہلی کو آڑھے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی شارٹس پہن کر ٹاس کے لئے آئے تو ٹوئٹر پر نا صرف ان کا مذاق بنا بلکہ ان کی تنقید بھی ہوئی، ویرات کوہلی کے لئے مشہور ہے کہ وہ زیادہ دیرتنقید سے دور نہیں رہ سکتے۔

کرکٹ آسٹریلیاسےوارم اپ میچ کے موقع پر شارٹس پہن کر ٹاس کیلئے آنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر کوہلی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ شارٹس پہنے ہوئے تھے جس کے بعد شائقین کرکٹ نے اس حرکت کو جینٹل مین گیم کی بے ادبی قرار دے دیا۔