ایڈیلیڈ ٹیسٹ، شاہینوں کےسرپرفالو آن کا خطرہ منڈلانےلگا

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، شاہینوں کےسرپرفالو آن کا خطرہ منڈلانےلگا


ایڈیلیڈ(24 نیوز)  قومی ٹیم باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں بری طرح ناکام رہی، آسٹریلیا نے پہلی اننگز589رنز پر ڈکلیئرکردی، وارنر 335 رنز پرناٹ آؤٹ رہے، جواب میں 96رنز پر پاکستان کے چھےکھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

گراؤنڈ بدلی نہ بدلی تو پاکستانی ٹیم کی کارکردگی، ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پہلے توکینگروز نے پاکستانی باؤلرز کو تگنی کاناچ نچایا، بیٹنگ کی باری آئی تو بلاگھمانے آئے شاہین خود گھوم کر رہ گئے،گرین کیپس کے سر پر فالوآن کا خطرہ بھی منڈلانے لگا۔ آسٹریلیا نے 302 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو مارنس لبوشین 162رنز پر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اسٹیون اسمتھ بھی 36 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔

ڈیوڈ وارنر شاندار بلے بازی کرتے ہوئے335 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، میتھیو ویڈ نے بھی 38 رنز اسکور کیے، آسٹریلیا کا اسکور 589 رنز پر پہنچا تو کپتان ٹم پین نےاننگز ڈکلیئرکرنے کا اعلان کر دیا۔

جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں بیٹنگ شروع کی تو مچل اسٹارک قومی ٹیم کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے۔ امام الحق دو رنز پر اسٹارک کی گیند پر سلپ پر کیچ پکڑا بیٹھے،  کپتان اظہرعلی صرف نو رنز بنا کر پویلین چلتے بنے، شان مسعود بھی 19 رنز پر ہیذل ووڈ کا شکار بنے، اسٹارک نے اسدشفیق،افتخاراحمداور محمد رضوان کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے۔بابراعظم 43 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان کو فالوآن سے بچنےکیلئےمزید 293رنز درکار ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer