موجودہ حکومت پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے، احسن اقبال



 لاہور(24 نیوز) رہنما ن لیگ احسن اقبال کاکہناہےکہ عمران خان صاحب عوام کی نہیں، آپ کی اورآپ کے وزرا کی غربت ختم ہورہی ہے۔

 لاہورمیں پریس کانفرنس کر تے ہوئےمسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔انہیں ہاتھ پکڑکرچلایاجارہا ہے۔ہاتھ چھوڑنےپریہ گرجاتےہیں۔ 10لاکھ افرادبےروزگارہوچکےاوروزیراعظم اپنی ٹیم کوشاباش دے رہے ہیں۔ کرپشن کاسب سےبڑاسکینڈل بی آرٹی پشاورہے، پی ٹی آئی کےقطرےپی کرہرطرح کےاحتساب سےبچاجاسکتاہے۔

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے حکومتی رویے پرتشویش کا اظہار کر دیا، کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ نے 6 ماہ میں قانون سازی کا حکم دیا، جس کے لیے اپوزیشن کا تعاون درکار ہے۔ عمران خان نے فیصلے آتے ہی اپوزیشن کوغیرمحب وطن قرار دیا، حکومت کی نیت کچھ اورہے، لگتا ہے یہ چاہتے ہیں قانون سازی نہ ہو۔

Malik Sultan Awan

Content Writer