بنگلہ دیش، خالدہ ضیا کو ایک اور مقدمے میں 7 سال کی سزا

بنگلہ دیش، خالدہ ضیا کو ایک اور مقدمے میں 7 سال کی سزا


ڈھاکہ(24نیوز) بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو سات سال کی قید کی سزا سنا دی گئی, مقامی عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ثابت ہونے پرسزا سنائی ۔

تھتر سالہ خالدہ ضیا پہلے ہی بدعنوانی کے ایک مقدمے میں 5 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں۔خالدہ ضیا کے شوہر ضیاالرحمٰن سابق ملٹری چیف اور بنگلہ دیش کے صدر بھی رہ چکے ہیں جنہیں 1981 میں قتل کردیا گیا تھا۔عدالت کے مطابق خالدہ ضیا نے 2001 سے 2006 کے اپنے دورِ حکومت کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے شوہر کے نام پر قائم فنڈ میں نامعلوم ذرائع سے 3 لاکھ 75 ہزار ڈالر کی رقم وصول کی۔

ان پر عدالتوں میں بدعنوانی، تشدد کے الزام میں 30 سے زائد مقدمات درج ہیں.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔