شعیب ملک نے بھارت کو ماموں بنا دیا، بچے کا نام منظرعام پر آگیا

شعیب ملک نے بھارت کو ماموں بنا دیا، بچے کا نام منظرعام پر آگیا


کراچی(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے نامور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔انھوں نے اپنے بیٹے کا نام اذہان مرزا ملک رکھا ہے۔نیو بورن بے بی کا وزن 3.5 کلو گرام ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے گھر لڑکےکی پیدائش جسکی اطلاع انہوں نے اپنےٹوئٹر اکاؤنٹ کےذریعےتمام فینز کو دی، ان کا کہنا تھا کہ ماں اوربیٹاصحت مندہیں، نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لیے  فینز کا شکرگزار ہوں۔

Excited to announce: Its a boy, and my girl is doing great and keeping strong as usual #Alhumdulilah. Thank you for the wishes and Duas, we are humbled ???????? #BabyMirzaMalik ????????

ان کی ٹویٹ کے بعد کئی دیگر کھلاڑیوں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے مبارکبادیں دینا بھی شروع کردی,شعیب ملک نے تاحال اپنے بیٹے کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی۔

فاسٹ باولر محمد عامر نے ان کو مبارکبادی دی اور ننھے مہمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Congrats to u both ALLAH bless ur family ameen

پاکستانی ادکارہ ماورہ نے بھی ان کو ٹوئٹ کے ذریعے مبارکباد دی

Mubarakkkkks ❤️❤️❤️❤️❤️????

اس کے علاوہ جیند خان سہیل تنویر نے بھی ان کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی اور اس کی لمبی عمر کے لئے دعائیں کیں

شعیب اور ثانیہ کے بچے کی پیدائش کہاں ہوئی ہے اور اس کی شہریت کیا ہوگی اس حوالے سے تاہم ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئیں،واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 8 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، ثانیہ مرزا نے رواں سال یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اور شعیب ملک اپنے بچوں کے ناموں کے ساتھ ’مرزا ملک‘ لگائیں گے،اور یہی وجہ ہے کہ شعیب ملک نے بھی اپنے بیٹے کے لیے ’بے بی مرزا ملک‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔