" پیپلز پارٹی نے اپنےادوار میں سرائیکی وسیب کیلئے کچھ نہیں کیا"



اسلام آباد(24نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لئے سینیٹ میں قرار داد لانے کا ارادہ رکھتےہیں، صوبے کے قیام کے لئے تمام جماعتوں سے رابطے کریں گے،  امید ہے سب صوبے کے قیام کوعملی جامہ پہنانے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں ۔

 تفسیلات کے مطابق اسلام آباد میں سرائیکی صوبے کے قیام کے حوالے تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کا خطہ محرومی کا شکار تھا اور ہےپیپلز پارٹی اپنے ادوار میں سرائیکی وسیب کے لیے کچھ نہیں کر سکی، جبکہ  ن لیگ نے جنوبی پنجاب کے فنڈز لاہور منتقل کر دیئے۔

عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، وزیر خارجہ نےکا کہنا تھا کہ  جنوبی پنجاب کے صوبے کے لئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قرارداد لانے کا ارادہ رکھتے ہیں، پنجاب میں باآسانی سے جنوبی پنجاب کے صوبے کے لئے قرارداد منظور کروا لیں گے،قومی اسمبلی میں اس کے لئے ہمیں پارٹی مفاد سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہو گا۔

 شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پہلے نئے صوبے کے قیام کو منشور میں شامل کیا اور پھر حسب وعدہ نئے صوبے کے قیام کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے تاکہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر اس مسئلے پر سیاسی ہم آہنگی پیدا کی جا سکے، اس مقصد کے لیے ہم تمام جماعتوں سے رابطے کریں گے وہ اس مقصد کو عملی جامہ پہنانے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں،تقریب میں وفاقی وزیر غلام سرور خان اور ورلڈ سرائیکی کانگریس کے عہدیداران نے شرکت کی۔