خیبرپختونخوا کےہسپتالوں میں بڑی تبدیلی ،مراسلہ جاری

خیبرپختونخوا کےہسپتالوں میں بڑی تبدیلی ،مراسلہ جاری


پشاور( 24نیوز ) خیبرپختونخوا کے تمام ہسپتالوں میں عملے پر سمارٹ فون کے استعمال پرپابندی عائد کردی گئی، وزیرصحت نے تمام ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ خیبرپختونخوا کےہسپتالوں میں عملہ دوران ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال نہیں کرے گا ، اگر زیادہ ہی ضروری ہے تو بغیر انٹر نیٹ والا سادہ فون استعما ل کر سکتے ہیں ، مراسلہ میں کہا گیا کہ انٹر نیٹ موبائل پاس ہو نے پر عملہ ڈیوٹی میں غلفت برتتا ہے جس کہ وجہ سے مریضوں کی اچھی دیکھ بھال نہیں کی جاتی،بیشتر سٹاف سمارٹ فون پر پرسنل چیٹ میں مصروف رہتے ہیں۔

مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اس حکم کی تعمیل کروانے کے لیے آزاد مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اور ان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔