عمران خان کا دورہ نئے تعلقات کو فروغ دیگا: چین

عمران خان کا دورہ نئے تعلقات کو فروغ دیگا: چین


24نیوز: چین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کو نئے حالات میں ترقی کے دو طرفہ تعلقات کا ایک نیا باب کھولنے کے لیے موقع فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ اور صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 2 نومبر کو چین کا دورہ کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ عمران خان شنگھائی میں ہونے والے چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں بھی شرکت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دورے میں صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعتماد کا اظہار کیا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات پر عالمی اور مقامی صورت حال میں آنے والی تبدیلیوں کا اثر نہیں پڑے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔