ایئر فورس کے خالی کافی کپ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے

ایئر فورس کے خالی کافی کپ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے


واشنگٹن(24نیوز) اگرچہ دنیا میں ایسی کافی بھی موجود ہے جس کا ایک کپ 10 ہزار روپے سے زائد کا ہوتا ہے لیکن امریکی ایئر فورس کے پاس موجود کافی کا خالی کپ بھی ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد قیمت کا ہے۔

امریکی ایئر فورس کی جانب سے کافی یا چائے کے لیے مہنگے کپ استعمال کیے جانے پر امریکی سینیٹر کو تشویش ہے۔ انہوں نے فوج سے اس بات کا جواب طلب کرلیا کہ آخر اتنے مہنگے کپس کو استعمال کرنے کی ضرورت کیوں پڑی؟

رواں ماہ 2 اکتوبر کو امریکی سینیٹ کی کمیٹی آف جوڈیشری نے ایئر فورس کے سیکریٹری ہیتھر ولسن کو ایک خط بھیجا جس میں ان سے اتنے مہنگے کپ استعمال کرنے کی وجہ پوچھی گئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔