ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عدلیہ مخالف بیان مہنگا پڑ گیا

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عدلیہ مخالف بیان مہنگا پڑ گیا


اسلام آباد(24 نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کوعدلیہ مخالف بیان دینا مہنگا پڑ گیا،توہین عدالت پر شوکاز نوٹس جاری، گزشتہ روز کہا تھا کہ دیکھیں گے کہ عدالتیں چھٹی کے روز کتنے قیدیوں کو ریلیف دیتی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کو ریلیف دینے کے معاملے پر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نواز شریف کی رہائی سے مختلف بیماریوں میں ملوث ملزمان کے نصیب بھی کھل گئے ہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے یہ کہہ کر عدالت کو بدنام کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ عدلیہ نے ایک ملزم کو خصوصی رعایت دینے کے لیے شام میں عدالت لگائی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کے بیانات پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔عدالت نے انہیں یکم نومبر کو صبح 9 بجے طلب کر لیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer