"دہشتگردی کے ذمہ داربھارت میں آزاد گھوم رہے ہیں"



24نیوز: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں بھارت کو کرارا جواب دے ڈالا، کہا پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں کو بھارت کی پشست پناہی حاصل ہے،کلبھوشن پاکستان میں دہشت گردی کی پلاننگ کرتا رہا، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کیساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، بھارت نےتیسری بار مذاکرات کاموقع گنوادیا۔ وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کا پردہ بھی اقوام عالم کے سامنے چاک کردیا،ان کا کہنا تھا بھارت کشمیرمیں منظم قتل عام کررہا ہے، مسئلہ کشمیر 70 برس سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے، حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد چاہتےہیں۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا سمجھوتہ ایکسپریس میں دہشتگردی کے ذمہ داربھارت میں آزاد گھوم رہے ہیں۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہاہے، کلبھوشن یادیو پاکستان میں بھارتی مداخلت کاثبوت ہے۔

 نیویارک میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہم نے امریکا کی طرف نہیں دیکھنا، ہم اپنے ملک،اپنےنظریے کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، بھارت سرحد پر کوئی حماقت نہیں کرے گا، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ عمران خان اقوام متحدہ میں خطاب کیلئے نہیں آئے اگر آجاتے تب بھی اعتراض ہونا تھا۔