بھارتی وزیرخارجہ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

 بھارتی وزیرخارجہ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی


24نیوز: بھارتی وزیرخارجہ کی پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، سشماسوراج کے خطاب کے دوران کشمیریوں اور سکھوں کااحتجاج، نیویارک میں کشمیراور خالصتان کی آزادی کے حق میں نعرے بازی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سُشماسوراج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتی رہیں، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور مظلوم کشمیریوں پر سے اقوام عالم کی توجہ ہٹانے کیلئے وہ اس صورتحال کاذمہ دارپاکستان کوقراردیتی رہیں۔

 دوسری جانب ان کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہرکشمیری اور سکھ کا احتجاج کرتے رہے،مظاہرین نےکشمیر اور خالصتان کی آزادی کے حق میں نعرے بھی کی،ان کاکہناتھاوہ کسی صورت بھارت کے ساتھ نہیں رہیں گے۔