سٹیج اداکارہ خوشبو کے میک اپ آرٹسٹ نے اسلام قبول کر لیا

سٹیج اداکارہ خوشبو کے میک اپ آرٹسٹ نے اسلام قبول کر لیا


24نیوز : سٹیج ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ خوشبو خان کے میک اپ آرٹسٹ شعیب عرش نے اسلام قبول کر لیا ,کہتے ہیں کہ نئی زندگی ملنے پر بے حد خوش ہوں کسی کی زور زبردستی سے اسلام قبول نہیں کیا.

تفصیلات کے مطابق خوشبو خان کے میک اپ آرٹسٹ شعیب عرش کو قاری محمد رمضان نے کلمہ حق پڑھایا اور خصوصی دعا کی،دعائیہ تقریب میں اداکارہ خوشبو خان، اربازخان،اداکار افتخار ٹھاکر ،علی ناز اور دیگر افراد شریک تھے ۔اس موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی۔

اداکارہ خوشبو خان کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں کیونکہ شعیب عرش پچھلے 2 سال سے ان کے ساتھ بطور میک اپ مین کام کررہا ہے اور اسلام کی طرف راغب ہوا جس پر آج اس نے اسلام قبول کر لیا ۔شعیب عرش کا کہنا تھا کہ وہ نئی زندگی ملنے پر بہت خوش ہے کسی کی زور زبردستی پر نہیں دل کی مان کراسلام قبول کیا ہے،