نجی سکول والدین کے احتجاج کا بدلہ بچوں سے لینے لگے

نجی سکول والدین کے احتجاج کا بدلہ بچوں سے لینے لگے


راولپنڈی (24نیوز)سلور اوکس سکول میں فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین کے احتجاج پر طالبعلم دبیر حسین کو کمرے میں بند رکھنے پر تشکیل دی گئی کمیٹی نے سکول کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے نجی سکول والدین کے احتجاج کا بدلہ بچوں سے لینے لگے، ساڑھے چار سال کے بچے دبیر حسن کو سارا دن کلاس روم میں اکیلے بند رکھنے کا واقعہ سامنے آ گیا، والد کی شکایت پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی سربراہی میں سلور اوکس سکول کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

24کو موصول رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے سول لائن کیمپس کے خلاف الزامات کو درست قرار دے دیا، رپورٹ کے مطابق نرسری کلاس کے بچے کے خلاف غیر انسانی رویہ برتا گیا، بچے کو سارا دن اکیلے کلاس روم میں بند کر دیا گیا، رپورٹ میں لکھا گیا کہ رفع حاجت کیلئے باتھ روم نہ ملنے کے باعث بچے نے پینٹ گندی کر دی، کیمپس کی ہیڈ نے بھی الزامات کی توثیق کی ہے. کمیٹی نے فوری طور پر سکول کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کر دی، تین دن گزرنے کے باوجود سفارشات پر عمل نہیں ہوسکا، واقعہ کے 12دن بعد واقعہ کی ایف آئی آر سول تھانہ راولپنڈی میں کل درج کر لی گی۔