واپڈا انٹر یونٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گیپکو نے میدان مار لیا

واپڈا انٹر یونٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گیپکو نے میدان مار لیا


24نیوز: دیسی کشتی کے بعد میٹ ریسلنگ بھی عوام میں مقبول ہوگئی،گوجرانوالہ میں جاری واپڈا انٹر یونٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گیپکو نے پھر میدان مار لیا، مقابلوں میں ملتان اور فیصل آباد سے 15نئے پہلوان ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے اسپورٹس جمنیزیم میں تین روز سے جاری انٹر ریسلینگ چیمپین شپ میں واپڈا کی گیارہ کمپنیوں کے سو سے زائد پہلوانوں نے حصہ لیا ،نئے ابھرتے پہلوانوں نے ایک دوسرے کو اسطرح چیت کیا کہ سب داد دیتے نظر آئے، مرحلہ وار ہونے والے مقابلوں گیپکو فیسکو اور میفکو کے پہلوان میں تگڑے مقابلے دیکھے گئے ۔

انٹرریسلینگ چیمپین شپ کے دوسرے مرحلہ انٹر نیشنل ریسلرز کے مقابلوں سے شروع ہوا ،دوسرے راونڈ میں پہنچنے والے سے نئے پہلوانوں کے مقابلے کانٹے دار رہے، ایک ایک پوانٹ پر جمنیزیم تالیوں سے گونجتا رہا،سابق انٹر نیشنل پہلوان رستم ایشا بھولا بھالا پہلوان کا کہنا تھا کہ پھر سے پہلوانی عروج کی طرف بڑھ رہی ہے نئے پہلوان سامنے آرہے ہیں ۔

واپڈ انٹر ریسلینگ چیمپین شپ میں گیپکو کے پہلوان تگڑے اور پھرتیلے ثابت ہوے اور انہوں چیمپین شپ اپنے نام کر لیا، کوچز کا کہنا تھا کہ اس چیمپین شپ میں نئے پہلوانوں کا کھیل بہت اچھا رہا ہے۔