پی ایف اے کا ناقص دودھ اور خراب انڈوں کیخلاف بڑا آپریشن

پی ایف اے کا ناقص دودھ اور خراب انڈوں کیخلاف بڑا آپریشن


(24نیوز)کہیں دودھ ناقص توکہیں انڈے خراب ، ملاوٹ کو جڑ سے اکھاڑنے کا کام جاری،  پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے مختلف علاقوں سے پکڑے گئے سات لاکھ گندے انڈے تلف کر دیے.

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ویجیلنس سیل کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے سات لاکھ گندے انڈے پکڑلیے۔خراب انڈوں کو لکھو ڈیر ڈمپنگ پوائنٹ پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ عثمان اور انکی ٹیم نے تلف کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گندے انڈے بیکریوں اور بسکٹ پاوڈر بنانے والی کمپنیوں کو سپلائی کیے جانے تھے، ان انڈوں کو بیکری آئٹم کی تیاری کے لیے مختلف بیکریوں کو بیچا جانا تھا۔انہوں نے کہا کہ انڈوں کو ماحولیاتی تحفظ کومدنظررکھتے ہوئے سالڈ ویسٹ ڈمپنگ سائٹ پر لا کر تلف کیا گیا، انکا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ملاوٹ مافیا کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ ویجیلنس ٹیمیں ہر علاقے میں متحرک ہیں، ملاوٹ مافیا صوبہ کے کسی کونے میں بھی چھپ نہیں سکتا.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔