کراچی میں پولیس اہلکار پر تشدد

کراچی میں پولیس اہلکار پر تشدد


کراچی(24نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان شہبازمیں ڈیوٹی پرجانے والے پولیس اہلکارکوگاڑی میں سوارچار افراد نے روکا اورتشددکانشانہ بنا ڈالا, پولیس نے دولڑکوں کوگرفتارکرلیا جبکہ دوفرارہوگئے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان شہباز میں چار لڑکوں نے ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کو روک پر بدتمیزی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا. پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع 15 سے ملی تو پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی, پولیس کو دیکھ کر تشدد کرنے والے 2 لڑکے بھاگ گئےجبکہ 2 کو پکڑ لیا گیا .

پولیس نے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دونوں ملزمان کی گرفتار کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق فرار ہونے والا ایک ملزم مبینہ طور پر کسی سینیٹر کا بیٹا بتایا جاتا ہے، اہم شخصیت کے دفتر سے فون آنے پر فرار ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔