بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ، وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کردی



24نیوز: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

جارحیت پسند بھارت کا بھیانک چہرہ ایک بار پھر بےنقاب ہوگیا, وزیراعظم آزاد کمشیر فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پربھارتی افواج نے فائرنگ کردی ۔بھارتی فوج نے وزیراعظم آزادکشمیر کے ہیلی کاپٹر کو سرحد کے قریب نشانہ بنایا تاہم وہ محفوظ رہے۔آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کےہیلی کاپٹرکی آمد کی اطلاع بھی پہلے ہی دے دی گئی تھی مگر بھارتی فوج پھربھی جارحیت سے باز نہ آئی۔

ٹوئنٹی فور نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدرکا کہنا تھا کہ وہ ایل او سی کے قریبی علاقےکہوٹہ خاص جارہے تھےکہ بھارتی چیک پوسٹ سے اُن کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد اُن کے ہیلی کاپٹر کوبحفاظت اتار لیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی فوج اور میڈیا نے پاکستان کے خلاف جارحیت کا جواز پیش کرتے ہوئے ہرزہ سرائی کی ہے کہ پاکستان سے آنے والا سفید سول ہیلی کاپٹر ایل او سی پار کرکے آیا جس پر بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں سے ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے بعد ہیلی کاپٹر واپس چلا گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔