سرکاری ٹی وی پر پاکستان کے نقشے سےکشمیرغائب



اسلام آباد(24نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن نے ایک ہی روز پاکستان کے دو متنازعہ نقشے نشر کردئیے۔ دونوں نقشوں میں سے جموں و کشمیر کا علاقہ غائب تھا جبکہ ایک میں گلگت بلتستان کو پاکستان کا زیر تسلط علاقہ ظاہر کیا گیا ہے۔

سرکاری ٹی وی پر دکھائے گئے ایک نقشے میں کشمیر کا پورا علاقہ غائب ہے، دوسرے نقشے میں آزاد کشمیر کا علاقہ موجود ہے لیکن بین الاقوامی قانون کے تحت مقبوضہ کشمیر کا علاقہ نہیں دکھایا گیا اور نہ ہی اسے متنازعہ ظاہرکیا گیا ہے,  نقشے میں گلگت بلتستان سے متعلق بھی شرارت کی گئی ہے اور اسے زیر تسلط علاقہ دکھایا گیا ہے۔

ایک طرف سرکار اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑ رہی ہے اور دوسری طرف سرکاری ٹی وی جموں و کشمیر اغیار کو دینے پرتلا بیٹھا ہے۔ نہ نقشہ دینے والے نے دیکھا نہ فوٹیج بنانے والے نے دھیان دیا۔  یہ نااہلی ہے غلطی ہے یا پھر شرارت،  پاکستان کے شہ رگ سے متعلق یہ سنگین جرم کسی صورت بھی قابل معافی نہیں ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔