فلموں کی اسٹار شپ حقیقت میں تیار

فلموں کی اسٹار شپ حقیقت میں تیار


(24نیوز) کہانیوں اور فلموں کی اسٹار شپ حقیقت میں تیار، اسیپیس ایکس   کی اسٹار شپ کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی۔

کائنات کی اتھا گہرائیوں میں انسانی سفر کو آج تک صرف فلموں میں ہی دیکھا گیا ، جہاں ایک اسٹار شپ پر بیٹھ کر انسان نئے سے نئے نظام شمسی میں پہنچتا ہے۔ مگر اب تک کسی نے اس اسٹار شپ کو دیکھا نہ تھا، یہ کسی ہو گی، کیسے پرواز کرے گی، کیسے کائنات کے تاریک حصوں سے پردہ اٹھائے گی؟ لیکن ایک شخص کے خواب نے اسٹار شپ کا خواب سچ کر دکھایا ہے۔

ایل مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے پہلی اسٹار شپ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، جسے فیکٹری کے بجائے پوری دنیا کے سامنے مکمل کیا جا رہا ہے۔

مسک کہتے ہیں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ انسان کائنات کے مختلف سیاروں کو بسائے،موجودہ اسٹار شپ ابھی کئی تجربات سے گزرے گی، مرحلہ وار پہلے فضا میں جائے گی پھر خلا میں، یہ اپنا پہلا سفر مریخ کی طرف کرے گی جہاں پر آبادی قائم کرنا ایلن مسک کی اولین ترجیح ہے۔

یہ وہ ابتدا ہے جس کے بعد انسان اسی اسٹار شپ کے کسی نئے ورژن میں بیٹھ کر نیپچون پلٹو سے آگئے، نئی دنیا ڈھونڈنے نکلے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer