کراچی سے نومولود غائب ہونے لگے،پولیس بھی ان ایکشن

کراچی سے نومولود غائب ہونے لگے،پولیس بھی ان ایکشن


کراچی ( 24نیوز ) کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک پانچ میں رات گئے پولیس نے نومولود بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس نے نومولود بچے کو اغوا کرنے والی خاتون اور مرد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ اب نومولودبچے بھی چوری ہونے لگے،گلشن اقبال کے علاقے میں مبینہ طورپرنومولودبچے کوفروخت کرنےوالی ملزمہ مہ جبین خان اورمحمدزاہدکوپولیس نے گرفتارکرلیا، پولیس کےمطابق15پرکال آئی کہ دولوگ ایک نومولودبچہ لےکرفلیٹ سے نکلے ہیں اورکسی ہسپتال گئے ہیں پولیس نے نجی ہسپتال پہنچ کردونوں ملزموں کوگرفتارکرلیا۔
گرفتارملزمہ مہ جبین کے ابتدائی بیان کےمطابق بچہ گرفتارشخص زاہدکاہے جوکہ ناجائزہے، زاہدنے بچے کی پیدائش کیلئے15ہزارروپے دئیے تھے۔
اہل علاقہ کےمطابق کافی دیرسے مہ جبین فلیٹ کے چکرلگارہی تھیں ان کے چہرے پر پریشانی کے آثاردیکھ کران کاتعاقب کیااورپولیس کی اطلاع کردی۔ پولیس کےجانب سے دونوں ملزموںکے ابتدائی بیان ریکارڈ کیے گئے ہیں، مزیدتفتیش کےلیے بچے کی ماں کی تلاش جاری ہے۔