کنگ کا پرنس بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کو تیار

12:23 PM, 31 Aug, 2018

حرا اعوان

نئی دہلی(24نیوز) کرن جوہرنےبڑے فنکاروں کے بچوں کولانچ کرنے کی ٹھان لی ،کرن جوہر اس سے پہلے مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ ، ورن دھون اور سدھارت ملہوترا کو  کامیابی سے لانچ کر چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان اور سری دیوی نے اکھٹے اسکرین پر تہلکہ مچایا  پھر سری دیوی کی بیٹی جاہنوی کپور نے سب کے دل جیتے،
اب با لی وڈ کے بادشاہ کے بیٹے آرین خان بھی پاپا کی طرح بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے والے ہیں اور دلچسپ بات یہ کہ آرین کو لانچ شاہ رخ کے قریبی دوست کرن جوہر کریں گے۔ واضح رہے کہآرین کی ہیروین سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور ہو گی۔ کرن جوہر اس سے پہلے مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ ، ورن دھون اور سدھارت ملہوترا کو  کامیابی سے لانچ کر چکے ہیں ۔

مزیدخبریں