وزیر اعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو،پاکستان کو شرمندگی کا سامنا

وزیر اعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو،پاکستان کو شرمندگی کا سامنا


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیر اعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ میں گفتگو نے نیا تنازع کھڑا کر دیا، حکومت کے بیک فٹ پر جانے سے پاکستان کو امریکہ کے سامنے سفارتی شرمندگی سے دوچار کر دیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان گفتگو نے نیا تنازع کھڑا کر دیا، گفتگو سے پیدا ہونے والے تنازع پر پاکستان کو بالآخر بیک فٹ پر جانا پڑا، اور معاملہ ختم کرکے آگے بڑھنے کی بات کرنا پڑی۔ اس صورتحال میں پاکستان کو سفارتی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اپوزیشن کے ہاتھ موقع آگیا اور فوری اسے حکومت کی سفارتی ناکامی قرار دے دیا۔


وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت بھی سمجھتی ہے کہ یہ تنازع پیدا نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن جو ہوا سو ہوا، اب آگے بڑھنا چاہئے۔ارکان پارلیمنٹ کی رائے ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سیاسی انداز چھوڑ کر مدبرانہ فیصلے کریں، عالمی اور سفارتی معاملات پر دفتر خارجہ کی سفارشات کو سامنے رکھنا بھی ضروری ہے۔