ایم کیوایم نے مولانا فضل الرحمان کو ٹرخا دیا

ایم کیوایم نے مولانا فضل الرحمان کو ٹرخا دیا


کراچی(24نیوز) ایم کیوایم نے صدارت کےلئے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کوسرخ جھنڈی دکھا دی،جبکہ پیر پگارا نے بھی فضل الرحمن کودعا پراکتفا کرنے کا اشارہ دیدیا، ایم کیوایم اور جی ڈی اے نے پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار کی حمایت برقرار رکھنے کافیصلہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم نے ,پیغام بھجوادیا کہ اب وہ  مولانا فضل الرحمن کو ووٹ نہیں دے گی ۔ صدارتی الیکشن میں ایم کیوایم کے پاس 19 ووٹ ہیں ۔ واضح رہے کہمولانافضل الرحمن نے ایم کیوایم سے مدد مانگی تھی۔
دوسری جانب پیر پگارا نے بھی مولانا فضل الرحمن کودعا پراکتفا کرنے کا اشارہ دیدیا۔ جی ڈی اے قیادت نے ڈاکٹرعارف علوی کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہکر لیا۔ جی ڈی اے مولانا فضل الرحمن کوآج باضابطہ پیغام بھیج دےگی ۔ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات سے قبل جی ڈی اے نے حمایت نا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جی ڈی اے کی جانب سے حمایت نا کرنے کی خبر سب سے پہلے 24 نیوز نے بریک کی تھی ۔