وزارت خزانہ نے غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات سینٹ میں پیش کردیں

وزارت خزانہ نے غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات سینٹ میں پیش کردیں


اسلام آباد(24نیوز) گزشتہ چار سالوں کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں جمع کی گئی رقم اور ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد منظر عام پر آ گئیں، وزارت خزانہ نے سینٹ میں تحریری جواب جمع کروا دیا، وزارت خزانہ نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات سینٹ میں پیش کردیں۔
تفصیلات کے مطابق  ملک میں مجموعی ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ 22 ہزار 215 ہے۔سال 2014 اور 15 کے درمیان 879 بلین روپے جمع کی گئی۔ سال 2015 اور 16 کے درمیان 1027 بلین روپے جمع ہوئے۔ سال 2016 اور 17 کے درمیان 1143 بلین روپے اکٹھے کئے گئے۔ سال 2017 اور 18 کے درمیان 1316 بلین روپے جمع کئے گئے۔ وزارت خزانہ نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات سینٹ میں پیش کردیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ 5 سالوں کے دوران 42.1 ارب امریکی ڈالر کا قرضہ لیا۔ اس عرصے کے دوران 70 ارب امریکی ڈالر کے قریب رقم واپس کی۔ پانچ سالوں کے دوران بیرونی قرضوں کی نیٹ موبیلائزیشن 22.1 ارب امریکی ڈالر تھی۔ حکومت نے 1جولائی 2013 سے 31 مارچ 2018 تک 7 ارب فارن کرنسی بانڈز کے ذریعے حاصل کیے۔ اس عرصے کے دوران فارن کرنسی بانڈ کی مد میں 1.25 امریکی ارب ڈالر کی رقم واپس کی۔ اس عرصے کے دوران فارن کرنسی بانڈ کے اجراء کے ذریعے نٹ موبائلازیشن 5.75 ارب امریکی ڈالر تھی۔