ایس پی نے بھرتی کیلئے آنیوالے نوجوان کو تھپڑ جڑ دیا

ایس پی نے بھرتی کیلئے آنیوالے نوجوان کو تھپڑ جڑ دیا


ملتان ( 24نیوز ) پولیس میں نئی بھرتیوں کیلئے مردو خواتین کی دوڑ ،متعدد امیدوار نڈھال ہوکر گر پڑے،، ایس ایس پی آپریشن نے امیدوار کو تھپڑ بھی لگا دیا۔
ملتان میں رائل آرچرڈ روڈ پر پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی کے سلسلے میں دوڑ کا اہتمام کیا گیا۔جسمیں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،دوڑڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر محیط تھی -خواتین نے 10 منٹ جبکہ مردو ں نے 7 منٹ میں عبور کرنا تھا-ایس ایس پی توصیف حیدر کی زیر نگرانی پولیس کے 275 اہلکاروں نے ڈیوٹی سرانجام دی، جسمیں ریسکیو ایلیٹ اور ٹریفک وارڈنز کے ساتھ ساتھ خواتین کانسٹیبلز بھی شامل تھیں، دوڑ کے لیے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے ،دوڑ 3 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئی جس کی وجہ سے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، شدید دھوپ میں انتظار کے باعث دو خواتین بے ہوش ہو گئیں۔


امیدواروں کے لیے 10 بوتھ بنائے گئے تھے، جن میں ایک خاص بوتھ خواتین امیدواروں کے مختص کیا گیا ، ہر بوتھ میں امیدواروں کو بائیو میڑک تصدیق کے بعد ریس میں شامل کیا گیا،،پہلی ریس میں 285 منتخب امیدواروں نے دوڑ لگائی،نیٹ لائن پر کچھ امیدواروں نے ٹائم ختم ہونے کے بعد بھی لائن کراس کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس حکام نے ناروا سلوک کیا ،رہی سہی کسر ایس اپس پی آپریشن توصیف حیدر نے امیدوار کو تھپڑ لگا کر پوری کر دی۔


جیتنے والے امیدوار پر عزم ہیں کے وہ سچے دل سے وطن کے لیے کام کریں گے مگر پولیس حکام کے رویئے پرمایوس بھی ہیں۔