گمشدہ کریڈٹ کارڈ پر خاتون کی موجیں

گمشدہ کریڈٹ کارڈ پر خاتون کی موجیں


کراچی ( 24نیوز ) علاقہ گلشن اقبال میں بیرون ملک سے آئے شخص کے گمشدہ کریڈٹ کارڈ پر خاتون موجیں کرنے لگی۔ ہاتھ آئے کریڈٹ کارڈ پر خوب شاپنگ کی، زیورات خریدے اور کپڑے بھی خریدے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ سے آئے شہری کا گلشن اقبال میں کریڈیٹ کارڈ گر گیا جس کی رپورٹ تھانہ گلشن اقبال میں درج کروائی گئی۔شہری اس وقت حواس باختہ ہو گیا جب پتہ چلا کہ اس کے کارڈ سے ہزاروں روپے کی جیولری اور دیگر اشیاء کی خریداری کی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ خریداری کرنے والی خاتون تھی جس نے بھیس بدل کر مختلف دکانوں سے کریڈٹ کارڈ پر موجیں کیں۔

تفتیشی حکام نے خاتون کے ریکارڈ کے لئے نادرا سے رابطہ کرلیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمہ کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito