ملکی تاریخ میں پہلی بار سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ ڈالنے کا حق مل گیا

ملکی تاریخ میں پہلی بار سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ ڈالنے کا حق مل گیا


اسلام آباد ( 24نیوز ) سمندر پار پاکستانیوں کوووٹ ڈالنے کا حق مل ہی گیا، اوورسیزیکم سے 15 ستمبر تک آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار سمندرپار پاکستانی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے اور آن لائن ووٹ ڈال سکیں گے۔ ڈائریکٹر الیکشنز ندیم قاسم نے میڈیا کو بریفنگ میں آن لائن ووٹ کا طریقہ کار بتایا۔

ندیم قاسم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن انٹرنیٹ ووٹنگ سے مطمئن ہوا تو ووٹوں کو رزلٹ کا حصہ بنائے گا

ڈائریکٹر الیکشنز کہتے ہیں رولز کے مطابق پائلٹ پروجیکٹ پر الیکشن کمیشن کا مطمئن ہونا ضروری ہے۔ 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito