عوام کیلئے تبدیلی کا پہلا خوشگوار جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان



اسلام آباد( 24نیوز ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوؐں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

نئی حکومت عوام پر مہربان ہوگئی، عوام کو  تبدیلی کا پہلا خواشگوار جھونکا مل گیا، پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل  کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق   پٹرول 2روپے 41پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 92 روپے 83 پیسے ہوگئی۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 37پیسے فی لٹر کمی کردی گئی جس کے بعد نئی قیمت 106 رپے 57 پیسے ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا،  لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 75 روپے 96 فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیکفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل میں 46 پیسے کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 83 روپے50 پیسے ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیاہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔