موسمی انفلوائنزا تیزی سے پھیلنے لگا,ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی


ملتان(24نیوز)سیزنل انفلوئنزا پر قابو نہ پایا جا سکا،ایک مریض نشتر اسپتال میں دم توڑ گیا،مرض سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہو گئی۔

تفسیلات کے مطابق ملتان میں رواں ماہ سیزنل انفلوئنزا کا شکار ہونے والوں کی تعداد 35ہو گئی ہے۔ 9 افراد اس مرض کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ انفلوائنزا سے ہلاک ہونے والے افراد میں 45 سالہ فضلاں بی بی، 48 سالہ دلشاد بی بی،26 سالہ نثار فاطمہ، 45 سالہ امجد،55 سالہ مرید،52 سالہ طاہر صدیق، 44 سالہ عاصم، 50 سالہ غلام فاطمہ اور صبیحہ بی بی شامل ہیں۔

 ہسپتال انتطامیہ کے مطابق آئی سولیشن وارڈ میں اس وقت 14 مریض زیر علاج ہیں۔ضلعی انتظامیہ ابھی تک وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلانے اور آئی سولیشن وارڈ میں ادویات کی فراہمی کے علاوہ چیسٹ اسپیلشسٹ کی ہمہ وقت موجودگی کا فیصلہ ہی کرسکی ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں سیزنل انفلوائینزا کی ویکسین ناپید ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔