اسپتال سے بچے کی لاش برامد، مردان میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کی نا اہلی


پاکستان(24نیوز)شیخوپورہ کے چلڈرن اسپتال سے نومولود کی لاش ملی، مردان میڈیکل کمپلکس میں نومولود بروقت علاج نہ ہونے سے جان سے چلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص شیخوپورہ کے شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن اسپتال کی دیوار کے ساتھ نومولود کو کپٹرا میں لپیٹ کر چھوڑ گیا۔ نومولود سخت سردی برداشت نہ کرسکا اور دم توڑ گیا۔ شہریوں نے کپڑے کے اردگرد موجود کتوں کو ہٹایا تو بچے کی لاش ملی۔

دوسری جانب مردان میڈیکل کمپلیکس میں اسپتال انتظامیہ نے نااہلی کی حد ہی کر دی۔ زچگی کیلئے آئی خاتون کو اسپتال میں بستر نہ ملنے پرخاتون نے لیبرروم کے باہر ہی بچی کو جنم دے دیا۔ ستم بالائے ستم یہ کہ بروقت علاج نہ ملنے پر شدید سردی سے بچی چل بسی۔