انگلش پریمئر لیگ 2017 کے سنسنی خیز مقابلے جاری

انگلش پریمئر لیگ 2017 کے سنسنی خیز مقابلے جاری


مانچسٹر(24نیوز) انگلش پریمئر لیگ کے سنسنی خیزمقابلوں میں برن ماؤتھ،چیلسی ،لیور پول اورسیونسا سٹی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے،مانچسٹر یونائیٹڈ اور ساؤتھمپٹن کے درمیان میچ برابری پر ختم ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق انگلش پریمئر فٹ بال لیگ میں مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ فٹ بال لیگ کے اہم میچ میں اے ایف سی برن ماوتھ نے ایورٹن کو دلچسپ مقابلے کے بعد1۔2 سے شکست دے کر اہم کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔جبکہ دوسرے میچ میں چیلسی نے یکطرفہ مقابلے میں سٹوک سٹی کے خلاف0۔5 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب لیور پول نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے لیسٹر سٹی کو 1۔2سے شکست دے دی۔ لیگ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں ہُڈرز فیلڈ اور برنلی سے نیو کاسل یونائیٹڈ جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ساؤتھمپٹن کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوگئے۔