لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر 22 سال پرانے ریکارڈ سے محروم

لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر 22 سال پرانے ریکارڈ سے محروم


بھارت(24نیوز)عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا فرسٹ کلاس کر کٹ میں 22 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ رشبھ پنت رانجی ٹرافی میں ٹیم کی قیادت کرنے والے کم عمر  کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق رشبھ پنت نے 20 سال کی عمر میں رانجی ٹرافی کے فائنل میں ودھاربا کے خلاف دہلی کی قیادت کرتے ہوئے عظیم سچن ٹنڈولکر کا 22 سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے۔  کرکٹ کی ریکارڈ بکس کے بادشاہ سچن ٹندولکر ایک اہم فرسٹ کلاس ریکارڈ سے محروم ہو گئے۔

واضح رہے کہ لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے 1994-95کے رانجی ٹرافی فائنل میں پنجاب کے خلاف 21 سال 337 دن کی عمر میں ممبئی کی قیادت کی تواُس وقت وہ رانجی ٹرافی میں کپتانی کرنے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے تھے۔