جعلی ڈگریوں کا معاملہ، متاثرہ طلبا سے انصاف کاوعدہ، حافظ عبدالکریم

جعلی ڈگریوں کا معاملہ، متاثرہ طلبا سے انصاف کاوعدہ، حافظ عبدالکریم


ڈیرہ غازی خان (24نیوز) وفاقی وزیرمواصلات حافظ عبدالکریم کا کہنا ہے، انڈس یونیورسٹی خودسے ڈگریاں جاری نہیں کرسکتی۔ انھوں نے متاثرہ طلباء کیساتھ انصاف کاوعدہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈس یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے حوالے سے وفاقی وزیرمواصلات حافظ عبدالکریم کوپاکستان میں شدید تنقید کا سامنا تھا کہ انڈس یونیورسٹی جعلی ڈگریاں تقسیم کررہی ہے جس پرطلباءنے احتجاج بھی کیاتھا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ متاثرہ طلباء کیساتھ انصاف کاوعدہ کیا ہے لیکن اس لڑائی کے دوران جن طلباء کے قیمتی وقت کاضیاع ہوا ہے اس کا ازالہ کسی کے پاس نہیں۔