خوشاب میں بس اور کار میں تصادم، 4 جاں بحق 9 زخمی


خوشاب (24نیوز) بس اور کارمیں خوفناک تصادم کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق ہوگئے، زخمیوں کو ریسکیو نے طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو شفٹ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خوشاب کے علاقہ جوہرآباد میں کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بس سیالکوٹ سے بنوں جارہی تھی کہ جوہرآباد کالج پھاٹک پر کار اور بس میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جان بحق افراد کی شناخت عرفان. فتح بی بی. کوثر. حسنین کار ڈرائیور کے نام سے کرلی گی ہے۔  چاروں افراد کا تعلق خوشاب کے محلہ اسلام پورہ سے تھا۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق9 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دے دی گئی جبکہ 3 شدید زخمیوں کو طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو شفٹ کر دیا گیا ہے۔