سال 2017 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج بد ترین مارکیٹ بن گئی

سال 2017 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج بد ترین مارکیٹ بن گئی


کراچی (24نیوز) دھرنوں اوراحتجاجی سیاست نے ایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ کوسال 2017 کے دوران ایشیا کی بدترین مارکیٹ بنا دیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج انڈیکس 15.35 فیصد گرگیا۔ سرمایہ کاروں کے10کھرب 58 ارب روپے ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 7 ہزار 336 پوائنٹ کی کمی رکارڈ کی گئی، جنوری سے دسمبر تک ہنڈرڈ انڈیکس 47 ہزار 806 سے کم ہو کر 40 ہزار 471 پر آ گیا، سال 2016 کے دوران انڈیکس میں 46 فیصد اضافے سے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ایشیا کی نمبر ون مارکیٹ بن گئی تھی، سال کے دوران پاکستان اسٹاک میں شئیرز کی مجموعی مالیت 10 کھرب 58 ارب روپے کی کمی سے 85 کھرب 71 ارب روپے سے بھی کم رہ گئی۔

کاروبار میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 16 فیصد کمی دیکھی گئی، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی مارکیٹ سے 49 کروڑ 5 لاکھ ڈالر نکال لیے، سی این بی سی کے مطابق 2017 کے دوران پاکستان کے سوا ایشیا کی دوسری تمام بڑی مارکیٹوں میں تیزی رہی۔

مزید دیکھیے