شہری سی ویو جائیں، انجوائے کریں، کسی کو پریشان نہ کریں:وزیر اعلی سندھ


کراچی(24نیوز) سندھ حکومت نے سال نو کے آغاز کے موقع پر سی ویو جانے پر عائد پابندی واپس لے لی، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہریوں کو سال نو کی خوشیاں انجوائے کرنے کی پیشکش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ صبح سویرے ہی شہر قائد کے دورے پر نکل پڑے۔ مراد علی شاہ نے شاہراہ فیصل، طارق روڈ ،صدر الیکٹرانک مارکیٹ، صفورا نارتھ ناظم آباد، مزار قائد، خالد بن ولید روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ترقیاتی منصوبوں پانی کی فراہمی نکاسی آب صفائی کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلی سندھ نے انتظامیہ کی غفلت پر کہیں برہمی کا اظہار کیا تو کہیں سختی سے ہدایات بھی جاری کیں۔

واضح رہے کہ   وزیر اعلی سندھ نے نئے سال 2018 کے آمد کے موقع پر شہریوں کو سی ویو پر جانے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے عائد پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا اور کہا کہ شہری انجوائے ضرورکریں لیکن دسروں کی خوشیوں کا بھی خیال رکھیں۔

دوسری جانب مراد علی شاھ نارتھ ایسٹ کراچی فلٹر پلانٹ پر سیکورٹی کیلئے پولیس اہلکار تعینات نہ ہونے پر برہم بھی ہوگئے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کی بھی سرزنش کردی اور ہدایت کی ہے کہ فلٹر پلانٹ پر 3 شفٹوں میں 5افراد تعینات کریں اور باقی غیر حاضر رہنے والے ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیاجائے۔