نیپال میں اکیلے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر پابندی عائد


  نیپال (24نیوز) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال کوہ پیمائی میں ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیپال نے کوہ پیمائی میں حادثات کو کم کرنے کے لیے ماؤنٹ ایورسٹ سمیت دیگر چوٹیوں پر کوہ پیماؤں کے اکیلے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔نئے قواعد کے تحت معذور اور نابینا کوہ پیماؤں کو بھی پہاڑ سر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی جب تک کہ ان کے پاس میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہیں ہو گا۔