راولپنڈی میں گیس لوڈ شیڈنگ سے زندگی اجیرن، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

راولپنڈی میں گیس لوڈ شیڈنگ سے زندگی اجیرن، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے


راولپنڈی (24نیوز) سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس کا پریشر کہیں کم تو کہیں ختم ہوگیا،  خواتین کا گھروالوں کیلئے کھانا پکانا مشکل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہریوں کو گرمیوں میں بجلی تو سردیوں میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا رہتا ہے۔ حکومتی پالیسیوں سے عاجز شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت شہریوں کو بنیادی سہو لتیں بھی نہیں دے سکتی۔

شہریوں نے مزید کہا کہ رات 12 سے صبح 6 بجے تک گیس ملتی ہےلیکن دن بھر غائب رہتی ہے۔جس سے خواتین کا گھروالوں کیلئے کھانا پکانا مشکل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ شہریوں نے وزیر اعظم سےگیس دو یا استعفی دو کا مطالبہ کردیاہے۔