دنیا کے مختلف ممالک میں نئے سال کا آغاز جوش و خروش سے کیا گیا

دنیا کے مختلف ممالک میں نئے سال کا آغاز جوش و خروش سے کیا گیا


نئے سال کو سب سے پہلے نیوزی لینڈ نے خوش آمدید کہا۔ نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں ہوا۔ نیوزی لینڈ میں نئے سال کی خوشی میں آتش بازی کا خوب مظاہرہ کیا گیا۔

آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا آغاز ہوگیا۔ سڈنی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں دلفریب آتش بازی کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔

چائنہ، جاپان، شمالی کوریا، جنوبی کوریا، فلپائن، ہانگ کانگ، سنگا پور، منیلا اور اس ریجن کے دیگر ممالک میں نئے سال کا آغاز ہوچکا ہے۔نئے سال کی خوشی میں آسمان جگمگا اٹھا۔