ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا: پیر حمید الدین سیالوی


سرگودھا (24 نیوز) پیر حمیدالدین سیالوی نے پنجاب حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، رانا ثناءاﷲ استعفیٰ دیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر حمیدالدین سیالوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاﷲ استعفیٰ نہ دے دیں ختم نبوت کے معاملے پر پنجاب حکومت سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، کیونکہ وہ نہ تو سیاسی آدمی ہیں نہ کسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کی تشکیل کردہ کمیٹی نے جب پیر آف سیال شریف کی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت کی تو انہیں باور کرایا گیا کہ رانا ثناءاﷲ کے استعفیٰ کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ چونکہ خود وزیر اعلیٰ پنجاب نے خواجہ حمید الدین سیالوی کو ٹیلی فون کر کے چند یوم کی مہلت مانگی تھی کہ وہ رانا ثناءاﷲ کا استعفیٰ لے کر سیال شریف آئیں گے لیکن وزیر اعلیٰ نے حمید الدین سیالوی سے وعدہ خلافی کی۔