ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلراسماویہ اقبال رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلراسماویہ اقبال رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں


ملتان (24نیوز) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلراسماویہ اقبال پیا گھر سدھار گئیں۔ انہیں فرسٹ کلاس کرکٹرعبدالرحمان نے اپنی شریکِ حیات بنایا۔ شادی کی تقریب میں یوسف رضا گیلانی سمیت ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

 تفصیلات کے مطابق ویمن قومی کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر اسماویہ اقبال اور فرسٹ کلاس کرکٹر عبدالرحمن مزمل ہمیشہ کے لیئے ایک دوسرے کے ساتھی بن گئے۔ دولہا دلہن اپنی شادی کے موقع پر انتہائی خوش دیکھائی دیئے، انکا کہنا تھا کہ نئی زندگی بہترین طریقے سے گزاریں گے۔

اسماویہ اور عبدالرحمن کی شادی کی تقریب میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے نئے جوڑے کیلئے نیک خواشات اظہار کیا۔

شادی کی تقریب میں اسماویہ اقبال کی ساتھی کھلاڑی کائنات امتیاز، سابق کپتان ویمن کرکٹ ٹیم ثناء میر، سدرہ نواز، نین عابدی، ندا ڈرا اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

مزید دیکھیے